تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے میٹرک پارٹ اوّل (نہم) سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحان میں 121739 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 45724 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا مجموعی تناسب 37.56 فیصد رہا۔نتائج کے مطابق نہم سالانہ امتحان کے لیے مجموعی طور پر 124430 امیدواروں نے داخلہ جمع کرایا تھا، جن میں سے 121739 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔
راولپنڈی بورڈ نہم سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 37.56 فیصد رہا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔2ستمبر (اے پی پی):تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے میٹرک پارٹ اوّل (نہم) سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحان میں 121739 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 45724 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا مجموعی تناسب 37.56 فیصد رہا۔نتائج کے مطابق نہم سالانہ امتحان کے لیے مجموعی طور پر 124430 امیدواروں نے داخلہ جمع کرایا تھا، جن میں سے 121739 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔
76015 امیدوار کامیاب نہ ہو سکے، 2354 امیدوار غیر حاضر رہے جبکہ 337 داخلہ فارم مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ کیے گئے۔نتائج کا اعلان چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے بورڈ کیمپس میں کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان، سیکرٹری بورڈ امجد اقبال خٹک اور دیگر افسران کی موجودگی میں کیا۔







