اسلام آباد ۔03 جون (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں قیصر بٹ کی المناک موت ، اس پر تشدد اور اس کی لاش کی بے حرمتی کی سخت مذمت کی ہے۔ جسے سنٹرل انڈین ریزرو پولیس کے اہلکاروں نے گاڑی کے نیچے کچلا اور اس کی جان لے لی۔ اتوار کو اپنے جاری بیان میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ایک طرف …
صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کی مقبوضہ کشمیر میں قیصر بٹ کی المناک موت ، اس پر تشدد اور اس کی لاش کی بے حرمتی کی سخت مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔03 جون (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں قیصر بٹ کی المناک موت ، اس پر تشدد اور اس کی لاش کی بے حرمتی کی سخت مذمت کی ہے۔ جسے سنٹرل انڈین ریزرو پولیس کے اہلکاروں نے گاڑی کے نیچے کچلا اور اس کی جان لے لی۔ اتوار کو اپنے جاری بیان میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ایک طرف تو ہندوستانی افواج اور ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ماہ رمضان میں سیز فائر اور جنگ بندی کااعلان کر رکھا ہے لیکن دوسری طرف تشدد اور ظلم و ستم کا ایک نیا باب کھول رکھا ہے اور حالیہ دنوں میں بے شمار معصوم کشمیریوں کی جانوںکے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے اور ظلم ستم کا یہ بازار صرف اس لئے گرم کئے رکھا ہے کہ وہ کشمیریوں کی آزادی کی خاطر اٹھنے والی آواز کو دبا دیں ۔ لیکن ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہندوستانی افواج کبھی بھی اپنے مضموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی۔ صدر نے کہا کہ فی الفور سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت تمام حریت قیادت کو رہا کیا جائے اور انہیں قید وبند و پابندی سلاسل سے نجات دلائی جائے۔








