صدر آزاد جموں و کشمیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے مابین ملاقات

124
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ملاقات کی ہے اور اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی و دیکھ بھال ، وزیراعظم پاکستان کے متوقع دورہ آزاد کشمیر ، مالیاتی بحران اور حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے گڈ گورننس کے لیے اٹھائے گئے اقدام سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔