اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وکلاء، نوجوانوں اور پڑھے لکھے طبقات پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، مسئلہ کشمیر کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی پریس میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، اس کےلئے ضروری ہے کہ وکلاءاخبارات ، وسائل اور سوشل …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان کی وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وکلاء، نوجوانوں اور پڑھے لکھے طبقات پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، مسئلہ کشمیر کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی پریس میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، اس کےلئے ضروری ہے کہ وکلاءاخبارات ، وسائل اور سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر قانونی بحث کا آغاز کریں اور دلائل کے ساتھ اپنی بات کو عالمی برادری کے سامنے رکھیں۔ آزاد کشمیر کے لوگ تقاریر کرنے اور سننے تک محدود نہ رہیں، اگر ہمارا بیانیہ درست انداز میں بھارتی پروپیگنڈے کے مد مقابل آ جائے تو بھارت کو ضرور پریشانی ہو۔جمعہ کوصدرسے میرپور ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار احمد راجہ کی قیادت میں وکلاءکے دس رکنی وفد نے ملاقات کی، ریاست جموں و کشمیر کی وحدت ، تحریک آزادی کو اجاگر کرنے کی حکمت عملی ، اعلیٰ عدلیہ میں خالی پوسٹوں پر میرٹ کے مطابق تقرریوں ، میرپور شہر میں لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت ، احتساب بیورو میں اصلاح احوال ،میرپور یونیورسٹی میں میرٹ کی مبنیہ پامالی ، منگلا ڈیم کے متاثرین کے مسائل اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔







