صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان کا لیوٹن بار و کونسل کے منتخب ارکان سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی موجود ہے ، مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسندی اور دہشتگردی نہیں تحریک آزادی ہے ،, لیوٹن میں آباد کشمیریوں کی تحریک آزادی سے وابستگی کا ثبوت 2007 اور اس کے بعد لیوٹن بار و کونسل کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی موجود ہے ، مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسندی اور دہشتگردی نہیں تحریک آزادی ہے ،, لیوٹن میں آباد کشمیریوں کی تحریک آزادی سے وابستگی کا ثبوت 2007 اور اس کے بعد لیوٹن بار و کونسل کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منظور کردہ قرار دادیں ہیں۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے لیوٹن بار و کونسل کے منتخب ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کے لیے اپنی حکومت پر اثر و سوخ استعمال کریں ، لیوٹن کونسل کے منتخب ارکان کا وفد برطانوی وزیر خارجہ اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کرے اور خطوط لکھیں تاکہ برطانیہ کے ساتھ ہندوستان کے آزادانہ تجارت معاہدے سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کی شرط عائد کی جائے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply