اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں پر امیرالبحر نے صدر آزاد جموں و کشمیر کا استقبال کیا۔
نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اور پاک بحریہ کشمیریوں کے حق خود اردیت کی حمایت جاری رکھے گی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کے سلسلے میں پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو سراہا۔