صدر آزاد جموں و کشمیر سے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کی ملاقات

3

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔