اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے نو تعینات وائس چانسلرمظفرآباد یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو تعینات وائس چانسلرمظفرآباد یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ناصر جمال خٹک کووائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلرمظفرآباد یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ناصر جمال خٹک کو جامعہ کشمیر میں معیار تعلیم کی بہتری اور درپیش مسائل کی یکسوئی کی ہدایت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وائس چانسلرمظفرآباد یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیرپروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک اعلیٰ تعلیم کی فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں گےاوریونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیرصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وائس چانسلر مظفرآباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔