اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ریٹائرڈ سیکرٹری تعلیم چوہدری منظور کے بیٹے سینئر آرتھو پیڈ سرجن ڈاکٹر ساجد منظور کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
یہاں جاری بیان کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت سینئر آرتھو پیڈ سرجن ڈاکٹر ساجد منظور (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔