صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان کی برطانوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہمراہ پریس بریفنگ

60

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی)صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان نے کا ہے کہ تعلیم ہر ملک کا بہترین اثاثہ ہے، آزاد کشمیر پر امن خطہ ہے اوریہاں معاشی اور تعلیمی ترقی پہ توجہ دی جا رہی ہے، برطانیہ کی یونیورسٹی آف وولر ہیمپٹن اور آزاد کشمیر کی جامعات کو تحقیاتی پراجیکٹ سے منسلک کیاجاسکتا ہے، آزاد کشمیر کے طلباءو طالبات کو برطانیہ کی جامعات میں سکالرشپ سے فوائد حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پنجاب کے نگران وزیر انسانی حقوق فیصل مشتاق اور یونیورسٹی آف وولور ہیمپٹن برطانیہ کے وائس چانسلر پروفیسر جیوف لیئرکے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ ہییمپٹن یونیورسٹی کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے آزاد کشمیر کی یونیورسٹیاں اپنے معیار کو بہتر بناسکتی ہیں ۔ آزاد کشمیر کی چاروں جامعات کے وائس چانسلرز کی موجودگی میں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ برطانیہ میں موجود جامعات سے کشمیری طلباءکے لئے سکالر شپ جیسی بہترین سہولیات موجود ہیں جس سے مکمل فوائد حاصل کرنے کے لئے حکومت تعاون کر رہی ہے۔