27.1 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںصدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے جاپان اوورسیز رہنماء شاہد مجید...

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے جاپان اوورسیز رہنماء شاہد مجید کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 26 اپریل (اے پی پی):صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے جاپان سے اوورسیز رہنماء شاہد مجید کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بیرون ممالک بالخصوص جاپان میں آباد کشمیری مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے پورے شد و مد سے کمر بستہ ہو جائیں کیونکہ بھارت جس طرح پہلگام واقعہ کوبنیاد بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام پر عرصہ حیات مزید تنگ کر دیا گیا اور کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بیرون ممالک بالخصوص جاپان میں مقیم کشمیری بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ بھارت کے مکروہ عزائم کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے۔ اس موقع پر جاپان سے اوورسیز رہنماء شاہد مجید نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بتایا کہ آپ نے اپنے دورہ جاپان کے دوران مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کی جو بنیاد رکھی تھی وہ آج بھی قائم ہے اور ہم آپ کے مشن کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جاپان سے اوورسیز رہنماء شاہد مجید کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588242

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں