صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

166

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینئر وزیر حکومت کرنل (ر) وقار احمد نور کے والد بزرگ سیاست دان کرنل (ر) عبدالغنی نور کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنل غنی نور میرے دیرینہ ساتھی تھے اور چاہے میں حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں انہوں نے میرا ہمیشہ ساتھ دیا۔

کرنل غنی نور عوام کا درد دل رکھنے والے انسان تھے اور مظلوموں کی آواز تھے ان کی آزادکشمیر کے عوام کے لئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔