صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دیوان علی خان چغتائی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

169
Azad Kashmir President
Azad Kashmir President

مظفرآباد۔26اکتوبر (اے پی پی):صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دیوان علی خان چغتائی کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کی والدہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی و ارفع مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔