باغ۔14نومبر (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جمعرات کو بنی پساری باغ کے مقام پر وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کے دو پروجیکٹس جن میں ایڈمنسٹریشن بلاک اورطالبات ہاسٹل کی عمارتیں شامل ہیں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
یہ عمارتیں 315ملین اور254ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائیں گی۔ اس موقع پر وائس چانسلروائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیرباغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔