28.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںصدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پہلگام میں دہشت گردانہ...

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں معصوم سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دنیا کا کوئی بھی مذہب انسانیت کے قتل کی اجازت نہیں دیتا،مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ سیاحوں کا قتل عام قابل مذمت ہے،م

ودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے اور اس سے قبل بھی بھارت نے 2019میں پلوامہ میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کئے بغیر ہی پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور اب بھی بھارت نے پہلگام واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کے صرف پانچ منٹ بعد ہی پاکستان کوبغیر کسی ثبوت کے اس حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا جو کہ مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے ،بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے لیکن بھارت کے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو اب دنیا جان چکی ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بھارت چونکہ اب عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے کیونکہ بھارت نے کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی ہیں اور دنیا بھارت کے مکروہ عزائم سے بخوبی آگاہ ہے، اب جبکہ امریکہ کے نائب صدر بھارت کے دورے پر ہیں اور اسی دوران بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی آنکھوں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی ہے لیکن بھارت کے ان مکروہ عزائم کی قلعی جلد دنیا کے سامنے آشکار ہو جائے گی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت ماضی میں بھی مقبوضہ کشمیر میں یا بھارت کے اندر مختلف فالس فلیگ آپریشن کر کے اس کا الزام پاکستان پر لگاتا رہا ہے، بھارت پہلگام میں ہونے والے اس واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانے کی بجائے صاف و شفاف تحقیقات کرائے اور اس میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور فائرنگ سے جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم امن پسندقوم ہیں اور اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں تو ہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586520

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں