27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںصدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے قائمقام وائس چانسلر آزادکشمیر...

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے قائمقام وائس چانسلر آزادکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کی ملاقات

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 12 مئی (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے قائمقام وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پرقائمقام وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے صدر آزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جامعہ کشمیر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس، تعلیمی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قائمقام وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے۔صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے معیار تعلیم کی بہتری کے لئے پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر اور قائمقام وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596060

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں