اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ اب دو ملکوں کے درمیان کا تنازعہ نہیں بلکہ عالمی تنازعہ کی شکل اختیار کر چکا ہے، بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اور دوسری طرف جنگ کی فضاءقائم کر رہا ہے، عالمی برادری کی کشمیر میں مظالم پر چسم پوشی مایوس …
صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ اب دو ملکوں کے درمیان کا تنازعہ نہیں بلکہ عالمی تنازعہ کی شکل اختیار کر چکا ہے، بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اور دوسری طرف جنگ کی فضاءقائم کر رہا ہے، عالمی برادری کی کشمیر میں مظالم پر چسم پوشی مایوس کن ہے۔ بھارت سے دوطرفہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ بھارت میں اس وقت انتہاءپسندوں کی حکومت ہے، بھارت سے مذاکرات خالصتاً کشمیر پر ہونے چاہئیں۔ کسی بھی جارحیت پر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ جمعرات کو کشمیر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ برطانیہ اور ناروے کے دورے کے دوران اراکین پارلیمنٹ سے کشمیر کے مسئلہ پر حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی، یہ ایک مسلسل عملہ، اس کو جاری رکھیں گے۔ برطانیہ میں پاکستانی نژاد اور برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔ آزاد کشمیر کا یوم تاسیس 24 اکتوبر کو وہاں منایا اور کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے داخلے کے دن 27 اکتوبر کو بطور یوم سیاہ منایا۔ ناروے میں انسانی حقوق کے حوالے سے سیمینار میں بھی شرکت کی۔








