صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کی پی ٹی وی سے گفتگو

94

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے، گذشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو ہر اہم و بین ولاقوامی فورم پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہا ہے، ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ حمایت کشمیریوں کی آزادی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ نہیں اور بلاوجہ اس مسئلے کو طول دے رہا ہے، کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت ملنا چاہیے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔