اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان برطانیہ اور ناروے کے دورے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔ برطانیہ میں قیام کے دوران صدر آزاد کشمیر نے ممبران یورپی پارلیمنٹ، برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان، جونیئر منسٹر اینڈریو گرفتھ، برطانوی پارلیمنٹ کے کل جماعتی کشمیر گروپ ، تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ انسٹیٹیوٹ سروسز (روسی) کے ارکان، تھرڈ ورلڈ سالیڈیریٹی گروپ …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان برطانیہ اور ناروے کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان برطانیہ اور ناروے کے دورے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔ برطانیہ میں قیام کے دوران صدر آزاد کشمیر نے ممبران یورپی پارلیمنٹ، برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان، جونیئر منسٹر اینڈریو گرفتھ، برطانوی پارلیمنٹ کے کل جماعتی کشمیر گروپ ، تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ انسٹیٹیوٹ سروسز (روسی) کے ارکان، تھرڈ ورلڈ سالیڈیریٹی گروپ آف پارلیمنٹ سے تبادلہ خیال کیا۔ آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقاتیں اور انٹرویو کے علاوہ متعدد شہروں میںپاکستانی اور کشمیر کمیونٹی کے اجتماعات سے خطاب کیا ۔ صدر آزاد کشمیر کا دورہ کئی حوالوں سے انتہائی کامیاب رہا ۔








