
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے صدارتی سیکرٹریٹ کے بجٹ آفیسر سید امجد حسین نقوی کے بڑے بھائی اور ریٹائرڈ انسپکٹر پولیس سید منظور حسین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سید منظور حسین شاہ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ جمعرات کے روز ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کردلہ مظفرآباد میں ادا کی گئی جس میں صدارتی سیکرٹریٹ کے آفیسرز اور ملازمین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء ایک علیحدہ بیان میں سیکرٹری صدارتی امور سردار محمد ظفر خان، ایڈیشنل سیکرٹری محترمہ شازیہ اشرف اور دیگر افسران نے بھی سید امجد حسین نقوی سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔