23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومضلعی خبریںصدر آزاد کشمیر کا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید...

صدر آزاد کشمیر کا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 09 مئی (اے پی پی):صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے فراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے،بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کوفوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کی مدد کی جائے۔

- Advertisement -

صدر آزادکشمیر نے انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ لائن آف کنٹرول سے نقل مکانی کرنے والوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594838

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں