صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات

126
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

کراچی۔27اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، صدر مملکت نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے سندھ میں جاری منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا ۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے سندھ میں جاری منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں۔صدر مملکت نے سندھ کی ترقی و خوشحالی، عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔