صدر آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار کی ملاقات

158

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے ملاقات کی اور انھیں ادارے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022-23 پیش کی ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق پیر کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے ایوا ن صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سیکرٹریٹ کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022-23 پیش کی۔