- Advertisement -
اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار نے ملاقات کی اور ادارے کی رپورٹ برائے سال 2024 پیش کی ۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسدادِ ہراسیت محتسب نے سال 2024 ء میں 673 کیسز نمٹائے ، محتسب کو خواتین کو جائیداد سے محروم کرنے کی 168 شکایات بھی موصول ہوئیں، خواتین کو جائیداد سے محروم کرنے کی 139 شکایات پر فیصلہ کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
انسدادِ ہراسیت محتسب خواتین کو جائیداد سے محروم کرنے کی شکایات کا فوری ازالہ کررہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577037
- Advertisement -