اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دےدی ہے۔
جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بل کا مقصد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترامیم کرنا ہے۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔