صدر آصف علی زرداری نے 18ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دے کر جمہوریت کے تسلسل اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا، نثار کھوڑو

172
صدر آصف علی زرداری کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

کراچی۔ 26 جولائی (اے پی پی):پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے 18ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دے کرملک میں جمہوریت کے تسلسل اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے پیپلز لیبر بیورو کے زیر اہتمام سیسی کے ہیڈ آفس میں جمعہ کو صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے ملک میں جمہوری حکومتیں چل رہی ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک میں سیاسی رسہ کشی کے خاتمے کا حل بھی صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاس موجود ہے مگر سیاست کو انا اور ضد کی بھینٹ چڑھانیوالے آصف زرداری سے سیکھیں۔