صدر آصف علی زرداری کاڈیرہ اسماعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

135
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے بیان میں انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشنز کے دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے ملک سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔