صدر آصف علی زرداری کا بلوچستان میں فتنتہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

63

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنتہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے ملک سے فتنتہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔