صدر آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

91
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کامیاب کارروائیوں کے دوران 10 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔