اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکورٹی فورسز کو مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاروں خوارج حملہ اوروں کا خاتمہ کیا۔
ایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت نے خوارج کیخلاف سیکورٹی فورسز کی مو ثر اور جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہیں جو ہر لمحہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں،دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔