27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںصدر آصف علی زرداری کا ضلع کرم میں خوارج دہشت گردوں کے...

صدر آصف علی زرداری کا ضلع کرم میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر آصف علی زرداری کا ضلع کرم میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کرم میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔صدر مملکت نے فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں