صدر آصف علی زرداری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

166
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرِ ستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

اتوار کو ایوانِ صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دو مختلف کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا۔

صدر مملکت نےملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔