اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے اِنتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اور دیگر لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا۔ صدرمملکت نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔