اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے سابق نائب وزیراعظم وو بانگ گوا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق نائب چینی وزیر اعظم وو بانگ گوا پاکستان کے مخلص دوست تھے۔
اتوار کو ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ وو بانگ گوا نے پاک چین تعلقات مضبوط بنانے میں قابل ِتعریف کردار ادا کیا،پاکستانی عوام کی ہمدردیاں چینی عوام، حکومت اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔