اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے گورنر پنجاب سے ان کی خوش دامن کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔