صدر آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات

167

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملک کی مجموعی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جای بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور جمیعت علما اسلام کی قیادت بھی موجود تھی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔