28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومتازہ ترینصدر آصف علی زرداری کی پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو کنچن...

صدر آصف علی زرداری کی پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں، مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں، کوہ پیمائی کے شعبے میں پاکستانی خواتین کی شمولیت خوش آئند ہے ۔

ایوانِ صدر پریس ونگ سےہفتہ کو جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر سراہا اور کوہ پیمائی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں جو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

- Advertisement -

صدر مملکت نے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے میں خواتین کی سمولیت خوش آئند ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے نائلہ کیانی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600903

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں