صدر اردوان کی دوبارہ انتخاب پر ایرانی صدر روحانی کو مبارکباد

96

انقرہ ۔ 25 مئی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کر کے ایران کے صدر حسن روحانی کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں نے ترکی ،ایران تعلقات میں فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ 19 مئی کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں حسن روحانی دوبارہ سے صدر منتخب ہوئے تھے۔