صدر اوباما اور جرمن چانسلر کی حلب پر روسی فضائی حملوں کی مذمت

124

واشنگٹن۔ 30 ستمبر (اے پی پی)امریکی صدر باراک اوباما اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جنگ زدہ ملک شام کے شہر حلب کے مشرقی حصے پر روسی فضائی حملوں اور بمباری کی مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر اوباما اور انجیلامرکل کے درمیان اس معاملے پر ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں انہوں نے ان حملوں کی ذمہ داری روس اور شامی حکومت پر عائد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔دونوں رہنماﺅں نے روسی اور شامی حکومت کے فضائی حملوں کو کھلی بربریت قرار دیا ہے۔