فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے فیصل آباد میں قائم کیے جانے والے ملک کے پہلے باضابطہ ٹری ری پلانٹیشن آرچرڈ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک بھر میں تیزی سے جاری ترقیاتی کاموں کی زد میں آنے والے درختوں کی محفوظ منتقلی کی راہ ہموار ہو گئی
صدر ایف سی سی آئی کا ملک کے پہلے ٹری ری پلانٹیشن آرچرڈ کے قیام پر کمشنر کو خراج تحسین

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 23 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے فیصل آباد میں قائم کیے جانے والے ملک کے پہلے باضابطہ ٹری ری پلانٹیشن آرچرڈ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک بھر میں تیزی سے جاری ترقیاتی کاموں کی زد میں آنے والے درختوں کی محفوظ منتقلی کی راہ ہموار ہو گئی ۔ اس سلسلے میں انہوں نے کمشنر عمران حامد شیخ کی تخلیقی صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسی ایسی انوکھی سوچوں کو عملی شکل دی جو اس سے پہلے ناممکن سمجھی جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹ پر آنے والے 795درختوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے درختوں کا قتل عام کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہوا کیونکہ اِن تناوردرختوں کی جگہ پر نئے درخت لگانے سے اتنی مقدار میں آکسیجن پیدا نہیں ہوتی تھی جو اس سے پہلے مکمل درخت دے رہے تھے۔ انہوں نے کمشنر فیصل آباد سے درخواست کی کہ وہ پورے ڈویژن میں اس ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائیں تاکہ اس کو دیکھ کے دوسرے اضلاع بھی اس کی نقل کر سکیں۔ دریں اثنا انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں سموگ وار روم کے قیام کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آنے والے سیزن کے دوران سموگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔








