صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کی ڈی جی ایف آئی اے سے ملاقات

75
Atif Ikram Sheikh
Atif Ikram Sheikh

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم ونگ وقار الدین سید،ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن عباس احسن،چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک،نائب صدر طارق جدون،چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ایک ایپکس ادارہ ہے جس کے ساتھ 274 ٹریڈ باڈیز جن میں ایسوسی ایشنز اور چیمبر آف کامرسز شامل ہیں،

اس سلسلے میں لوگوں کے مسائل ہوتے ہیں ،ایف آئی اے امیگریشن،سائبر کرائمز کے ساتھ اور چھوٹے چھوٹے مسائل ہوتے ہیں جس میں ہم یہ چاہتے ہیں کہ ایف آئی اے کی طرف سے ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے اور ایک فیڈریشن کی طرف سے ہوجو ایک دوسرے کے ساتھ کوآرڈینیٹ اور ان کو مل کر حل کیا کریں گے۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیری نے صدر فیڈریشن عاطف اکرام کی تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کسی بھی ملک کی اکانومی کیلئے بہت اہم ہوتا ہے،آپ کے مسائل اور تجاویز دونوں اہم ہیں جس کیلئے ہم ایک فوکل پرسن مقرر کریں گے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے مسائل سے بچا جا سکے اور مسائل کا حل اچھے طریقے سے نکالا جا سکے۔ملاقات کے بعد ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیری نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کو شیلڈ پیش کی جبکہ عاطف اکرام شیخ نے ڈی جی ایف آئی اے کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کی شیلڈ پیش کی۔