صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی عثمان شوکت کا پاکستان کسٹمز کے زیرتربیت افسران سے خطاب

91
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ’’بریکنگ بیریئرز – ایک کاروباری سفر‘‘کے عنوان سے معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی عثمان شوکت نے پاکستان کسٹمز کے زیرتربیت افسران سے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آپ جب پوسٹنگ پر جائیں گے تو ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں پاکستان کسٹمز کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرائی پورٹ، بارڈر یا کسی بھی جگہ جب آپ کی تعیناتی ہو تو آپ نے پاکستان کے مفاد کو اولین ترجیح دینا ہے، آپ معاشی سرحدوں کے محافظ ہیں، سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں رہیں، زیادہ سے زیادہ مشاورت کریں اور ڈاکومینٹیشن کے عمل کو سادہ اور آسان بنائیں۔