مظفرآباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر محمد مسعود خان نے یہاں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے تحریک آزادی کے تناظر میں کی جانے والی کاوشوں ، …
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر محمد مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
مظفرآباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر محمد مسعود خان نے یہاں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے تحریک آزادی کے تناظر میں کی جانے والی کاوشوں ، حریت کانفرنس سے بات چیت اور اس سے متعلقہ دیگر اہم امور کے بارہ میں بتایا ۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی پیراملٹری فورسز کے ہاتھوں کشمیر کی منظم نسل کشی کے منصوبوں کی مذمت کی اور آزادی پسند دنیا سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے قابض و غاصب حکمرانوں کی ریاستی دہشتگردی کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے سے باز رکھے ۔ صدر اور وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 65روز سے مسلسل کرفیو کا نفاذ ، اشیاءخوردونوش کی قلت، حریت قیادت کی گرفتاریاں اور خواتین و بچوں پر ظالمانہ تشدد مہذب دنیا کےلئے لمحہ فکریہ ہے ۔








