سیالکوٹ۔6اکتوبر (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایس سی سی آئی)اکرام الحق نے ایس سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے سیالکوٹ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر ( بی ایف سی) کا دورہ کیا۔
صڈر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اکرام الحق کے اس دورے کا مقصد بہتر خدمات اور سہولت کے لیے جاری اقدامات کو دیکھنا اور کاروباری برادری اور بی ایف سی کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانا تھا۔