- Advertisement -
سیالکوٹ۔12اپریل (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)اکرام الحق نے ہفتہ کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی)میں وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی پری بجٹ اجلاس میں شرکت کی۔
سیشن اقتصادی اصلاحات، کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے اور چیمبرز اور تجارتی اداروں کی جانب سے مالیاتی پالیسی کی سفارشات پر مرکوز تھا۔صدر ایس سی سی آئی نے بحث میں فعال طور پر حصہ لیا اور سیالکوٹ کی تاجر برادری کی جانب سے بجٹ تجاویز پیش کیں،
- Advertisement -
جس میں فائنل ٹیکس ریجیم (ایف ٹی آر) کی بحالی اور برآمد کنندگان کے لیے دیگر سہولتی اقدامات پر زور دیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581034
- Advertisement -