صدر شی جن پنگ 14 تا 18 اپریل ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کریں گے،چین

123
President Xi Jinping
President Xi Jinping

بیجنگ ۔11اپریل (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ 14سے 18 اپریل تک ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔شنہوا نے چینی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ صدر شی جن پنگ 14 تا 18 اپریل ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے سرکاری دورے کریں گے۔

وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ صدر شی جن پنگ کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ٹو لام اور ویتنام کے ہم منصب لوونگ کوونگ کی دعوت پر 14 تا 15 اپریل ہنوئی کا دورہ کریں گے۔شی جن پنگ 15 سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم سکندر اور کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کی دعوت پر کوالالمپور اور نوم پنہ جائیں گے۔