اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان میں مسلم ورلڈ لیگ کے ریجنل ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ یہ بات جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے بتائی گئی۔