اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈووکیٹ جنرل (شرائط و ضوابط) ترمیمی آرڈر 2022 ء پر دستخط کر دیئے۔
جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق آرڈر کے تحت ایڈووکیٹ جنرل آفس اسلام آباد میں لاء افسران کی تعیناتی ممکن ہو سکے گی۔ لاء افسران ایڈووکیٹ جنرل کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں معاونت فراہم کریں گے۔
افسران کی تعیناتی داخلہ اور قانون و انصاف ڈویژن کے مابین مشاورت کے ذریعے کی جائے گی۔ ترمیمی آرڈر کے ذریعے 2015 ء کے صدر مملکت کے آرڈر نمبر ایک میں ترامیم کی گئی ہیں۔ صدر مملکت نے ترمیمی آرڈر کی منظوری وزیر اعظم کے مشورے پر دی ہے۔