24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںصدر عارف علوی کا خرلاچی افغانستان سرحد پر شہید ہونے والے جوانوں...

صدر عارف علوی کا خرلاچی افغانستان سرحد پر شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر رابطہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خرلاچی افغانستان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے نائیک مویز خان کے والد سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر عارف علوی نے نائیک محمد رحمان کے بھائی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر شہید محمد رحمان کے بھائی نے کہا کہ وہ خود بھی فوج میں ہیں اور شہادت کی خواہش رکھتے ہیں۔ دریں اثنا صدر مملکت نے سپاہی عرفان کے بھائی سے بھی اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے شہداء کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں