اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔
انہوں نےکہا کہ مرحوم اعظم خان کے ساتھ ملاقاتوں میں اُنہیں ایک شریف النفس انسان پایا ۔صدر مملکت نے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اورصبر جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت نے مرحوم اعظم خان کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔